اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستانیوں کو بھی چین سےباہر نکالنے پر غور کریں گے: بھارت - وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار

بھارت نے آج کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت درخواست کرتی ہے تو وہ چین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے واپس لوٹنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو وہاں سے باہر نکالنے پر غور کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں یہ بات کہی۔

پاکستانیوں کو بھی چین سےباہر نکالنے پر غور کریں گے: بھارت
پاکستانیوں کو بھی چین سےباہر نکالنے پر غور کریں گے: بھارت

By

Published : Feb 6, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:55 AM IST


ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا جارہا ہے کہ چین میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سےاس امید کا اظہار کیا ہےکہ وہ انہیں چین سے باہر نکالنے میں مدد کریں۔یہ پاکستانی شہری ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کا نعرہ لگارہے تھے۔



کمار نے یہاں کہا کہ ’’ہمیں پاکستانی حکومت سے ایسی کسی طرح کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔لیکن اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے اور وسائل ہیں تو ضرور غورکریں گے۔‘‘


بھارت نے چین کے ہوبے صوبہ میں رہنےو الے 647 ہندوستانی شہریوں اور مالدیپ کے سات شہریوں کو ووہان سے خصوصی جہاز بھیج کر نکالا ہے اور مالدیپ کے شہریوں کو نکالنے کے قدم کو پڑوسی فرسٹ کی پالیسی قرار دیاتھا۔ ان لوگوں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کے کوئی علامت نہیں پائے گئے ہیں۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو ووہان سے نکالنے کے لئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔



Last Updated : Feb 29, 2020, 10:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details