اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت-امریکہ: باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں - باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں

دونوں ممالک نے دفاع، سلامتی اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

India US reiterate commitment to promote cooperation
بھارت-امریکہ: باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں

By

Published : Sep 12, 2020, 12:17 AM IST

بھارت اور امریکہ نے آزاد، شمولیت پر مبنی پرامن اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطہ کے قیام سمیت تمام اسٹریٹجک شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دونو ں ممالک کے مابین ورچوئل ذریعہ سے منعقد کی گئی دفاع اور خارجہ محکمہ کے حکام سطح کی ’ٹو پلس ٹو‘ میٹنگ میں اس عزم کو دہرایا گیا۔

میٹنگ میں بھارت کی جانب سے وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (امریکہ) وانی راو اور وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) سومناتھ گھوش نے حصہ لیا۔ امریکہ کی جانب سے خارجہ محکمہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے دفتر میں سینئر افسر ڈین تھامسن اور وزارت دفاع میں ہند بحرالکاہل خطہ کی سیکورٹی امور کے ایکزیکیوٹیو وزیر ڈیوڈ ہیلوے شامل ہوئے۔

میٹنگ میں فریقین نے 18دسمبر 2018 کو واشنگٹن میں 'ٹو پلس ٹو' وزیر سطحی کانفرنس کے بعد دفاع، سلامتی اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی مفادات کے لئے تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی اور علاقائی امور اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آنگ سان سوچی کو 'سخاروف پرائز کمیونٹی' سے ہٹایا گیا

انہوں نے آزاد، شمولیت پر مبنی پرامن اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطہ کے قیام سمیت تمام اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details