بھارت بائیوٹیک Bharat Biotech نے پیر کو ٹویٹ کر کے مطلع کیا کہ بھارت نے انسانی امداد Humanitarian Assistance to Afghanistan کی ایک اور کھیپ افغانستان کو فراہم کی ہے جس میں کوویکسین، Covaxin کی 5,00,000 خوراکیں شامل ہیں۔
ٹویٹر پر بھارت بائیوٹیک نے کہا، "آج بھارت نے انسانی امداد کی اگلی کھیپ افغانستان کو فراہم کی جس میں کووڈ ویکسین کوویکسین کی 5,00,000 خوراکیں شامل ہیں۔ اسے اندرا گاندھی ہسپتال کابل کے حوالے کر دیا گیا۔" India Supplies Covaxin Doses to Afghanistan
اس نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں مزید 5,00,000 خوراکوں کی ایک اور کھیپ فراہم کی جائے گی۔ کوویکسین کی 5,00,000 خوراکوں پر مشتمل انسانی امداد کی آخری کھیپ یکم جنوری کو افغانستان کو فراہم کی گئی تھی۔
بھارت نے افغان عوام کو خوراک کے اناج، ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات پر مشتمل انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔
پچھلے مہینے کے شروع میں، ہندوستان نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ذریعے افغانستان کو 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی تھی۔