وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی کہ' بھارتی ہائی کمیشن کے دو افسران کو 15 جون کو پاکستانی ایجنسیوں نے بزور اغوا کر لیا تھا اور 10 گھنٹے سے زیادہ وقت تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔
انھیں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور دہلی میں وزارت خارجہ کے دخل دینے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ دونوں افسران سے مجرموں کی طرح پوچھ گچھ کی گئی اور پریشان کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔
بیان کے مطابق حکومت ہند نے پاکستانی افسران کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان کے ان اقدامات سے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں 1961 کی ویانا معاہدہ اور 1992 میں دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے سفارتی نظم و ضبط اور اخلاقیات کے بارے میں مثالی ضابطہ اخلاق ہر طرح کے سفارتی اخلاقیات و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔