اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کی - زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی خواہش کی ہے

وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) مینوسکا میں گذشتہ روز اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر ہوئے حملے میں دو امن فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

india strongly condemns attack on un peacekeepers in central african republic
بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کی

By

Published : Jan 19, 2021, 9:09 PM IST

بھارتی وزارت خارجہ نے آج وسطی افریقی جمہوریہ مینوسکا میں اقوام متحدہ مشن کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کی

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں 13 جنوری کو روانڈا اور 15 جنوری کو برونڈی میں بھی ایک امن کارکن کی موت ہوگئی تھی۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے برونڈی کے تین امن فوجیوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے گذشتہ برس 25 دسمبر کو اپنی جان کی قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اینکر کے مبینہ چیٹ پر عمران خان کو ملا تنقید کا موقع

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت روانڈا اور برونڈی سے امن فوجیوں کے سوگوار کنبے کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی خواہش کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) مینوسکا میں اقوام متحدہ مشن کے امن فوجیوں پر حملے میں دو امن کے مندوبین کی موت ہوگئی تھی۔

رواہ ماہ کی شروعات میں سی اے آر میں مختلف حملوں میں اقوام متحدہ کے دو امن فوجی مارے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details