اردو

urdu

ETV Bharat / international

Violation of Pak Airspace: پاک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے وضاحت طلب کی - پاک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بریفنگ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے پاک فضائیہ کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک 'شے' نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ Violation of Pak Airspace لیکن اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور پاک فضائیہ نے پورے معاملے کو مانیٹر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار

By

Published : Mar 10, 2022, 11:06 PM IST

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی مشکوک ’شے‘ نے پنجاب کے شہر ’میاں چنوں‘ کے قریب پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بھارت بتائے کہ وہاں کیا ہوا اور کس مقصد کے لیے خلاف ورزی کی گئی؟

پریس کانفرنس کے دوران پاک فضائیہ کے افسر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے اس مشکوک ’شے‘ کی مکمل نگرانی کی اور اسے مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ کے سربراہ نے بھارتی حدود کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے کیا مقاصد تھے، یہ تو بھارت ہی بتا سکتا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے Violation of Pak Airspace تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details