اردو

urdu

ETV Bharat / international

India Sends Medical Aid to Afghanistan: بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی چوتھی کھیپ بھیجی

بھارت نے افغانستان کو انسانی امداد کے تحت تین ٹن ادویات پر مشتمل طبی امداد کی چوتھی کھیپ آج کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال حوالے India Sends Medical Aid to Afghanistan کی۔

India sends 4th batch of medical assistance to Afghanistan
بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی چوتھی کھیپ بھیجی

By

Published : Jan 29, 2022, 7:47 PM IST

بھارت کی جانب سے معاشی اعتبار سے کمزور اور انسانی امداد کا محتاج افغانستان کی مدد جاری ہے۔ آج بھارت نے کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کو طبی امداد کی چوتھی کھیپ حوالے India Sends Medical Aid to Afghanistan کی ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "ہماری جاری انسانی امداد کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے افغانستان کو طبی امداد Medical Aid to Afghanistan کی چوتھی کھیپ فراہم کی جس میں 3 ٹن ضروری جان بچانے والی ادویات شامل تھیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Humanitarian Assistance to Afghanistan: بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی تیسری کھیپ فراہم کی

بیان میں کہا گیا کہ "ہم پہلے ہی طبی امداد کی تین کھیپ فراہم کر چکے ہیں، جن میں کووڈ ویکسین کی 500,000 خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔ جس کو عالمی ادرہ صحت اور اندرا گاندھی چلڈرین ہسپتال، کابل کے حوالے کر دی گئی ہیں،"۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں بھارت افغانستان کے لوگوں کے لیے دوائیوں اور غذائی اجناس پر مشتمل انسانی امداد کی مزید کھیپیں فراہم کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details