اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا سے صحتیابی کے معاملے میں بھارت پہلے نمبر پر - India ranks first globally in terms of recovery from Corona

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 96,424 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد سے 52 لاکھ سے زائد 5118254 ہوگئی ہے۔

sdf
sfd

By

Published : Sep 18, 2020, 4:51 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ابتک تین کروڑ سے زائد مریض متاثر اور 9.44 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحتیابی کے معاملے میں بھارت پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ویڈیو

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,00,71,314 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,44,887 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ابتک 2،04،32،852 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 41.12 لاکھ سے زائد کورونا سے صحتیاب لوگوں کے ساتھ بھارت پہلے پائیدان پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے بعد برازیل (38.73 لاکھ) دوسرے نمبر پر اور سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ (25.40 لاکھ) تیسری پوزیشن پر ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66،74،411 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،97،633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 96,424 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد سے 52 لاکھ سے زائد 5118254 ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران 1,174 مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد 84,372 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران ، کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 41،12،551 ہوگئی ہے۔

برازیل میں اب تک 44,55,386افراد اس بیماری کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,34,935کی موت ہوچکی ہے۔

روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10,81,152 پہنچ گئی ہے اور 18,996افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 7,44,400 متاثر ہوئے ہیں اور 31,051 اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کولمبیا میں اس وائرس سے اب تک 7,36,377افراد متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 23,665ہے۔وہیں میکسیکونےکورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

یہاں اس سے اب تک 6,84,113 افراد متاثرہوئے ہیں اور 72,179جاں بحق ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6,55,572پر پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15,772ہوگئی ہے۔

اسپین نئے معاملوں میں اضافہ کے بعد اب نویں مقام پر ہے یہاں اب تک تقریباً 6,25,651افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30,405کی جان جاچکی ہے۔

کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات میں ارجنٹینا نے فرانس اور چلی کو پیچھے چھوڑ کر10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 6,01,713 افراد متاثر اور 12,460جاں بحق ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا سے 4,41,150متاثر اور 12,141ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا سے متاثر فرانس میں اس کی زد میں اب تک 4,54,266آئے ہیں اور 31,103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ایران میں اب تک 4,13,149متاثر اور 23,808اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اب تک 3,84,087 متاثراور 41,794 کی موت ہوئی ہے۔کورونا معاملات میں بنگلہ دیش ،سعودی عرب سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 3,44,264 اور ہلاکتوں کی 4,859ہوچکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا کے 3,28,144 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4,399 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

پاکستان میں اب تک 3,04,386متاثراور 6,408ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,98,039ہوگئی ہے اور 7,315ہلاک ہوئے ہیں۔یورپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 2,93,025افراد متاثر اور 35,658 ہلاک ہوئے ہیں۔

جرمنی میں اب تک 2,69,048متاثر اور 9,377 ہلاک ہوئے ہیں۔فلپائن میں متاثرین کی تعداد 2,76,289اور ہلاکتوں کی 4,785 ہوچکی ہے۔انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 2,32,628 پہنچ گئی ہے اور 9,222افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11,029،بلجیئم میں 9936،کناڈہ 9249،بولیویا7511،نیدرلینڈ 6310،سویڈن 5864،مصر 5715،چین 4736،رومانیہ 4312،یوکرین 3533،گواٹیمالا3036،پولینڈ 2253،پناما 2213،ہونڈوراس 2122،سویٹزرلینڈ 2042اور پرتگال میں 1,888لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details