اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت نے 120 ممالک کو طبی سہولیات مہیا کرایا: پیوش گوئل

بھارتی حکومت کے وزیر، پیوش گوئل نے کہا کہ 'وسودھے کٹمبکم' کی روایت کے تحت پوری دنیا ایک بڑا خاندان ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی ملک کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : May 15, 2020, 10:28 AM IST

بھارتی حکومت کے وزیر، پیوش گوئل نے جی 20 ٹریڈ منسٹر سیشن کے دوران بتایا کہ بھارت نے کورونا سے جنگ کے لیے 120 ممالک سے زائد کو طبی سہولیات مہیا کرایا ہے۔ ان میں سے 43 ممالک تک یہ سہولیات پہنچ چکی ہیں۔

پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹرز میٹنگ' میں دوسری بار حصہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'وسودھے کٹمبکم' کی روایت کے تحت پوری دنیا ایک بڑا خاندان ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی ملک کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے غیر مشروط طور پر 120 ممالک کو طبی امداد مہیا کرایا ہے تاکہ اس بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ہم ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی طبی مہارت کو بھی ان ممالک کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں'۔

پیوش گوئل جی 20 مملک سے مطالبہ کیا کہ ضروری دوائیں، علاج اور ویکسینز کو کم قیمت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details