اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطینی پناہ گزینوں کو بھارتی امداد - تعاون

بھارت نے 2019 میں فلسطینی پناہ گزینوں کے امداد کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی 'یو این آر ڈبلیو اے' کو 5 ملین امریکی ڈالر کے تعاون کی بات کہی ہے۔

India pledges to contribute USD 5 million in 2019 to UN Palestine refugee agency

By

Published : Jul 2, 2019, 1:58 PM IST

Updated : Jul 2, 2019, 2:29 PM IST

سنہ 2016 میں یہ تعاون 1 اعشاریہ 25 ملین امریکی ڈالر تھا، جبکہ سنہ 2018 میں اس میں اضافہ کر کے 5 ملین امریکی ڈالر کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نائب نمائندہ کے ناگراج نائیڈو کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے اپنی سالانہ تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

سنہ 2016 میں یہ تعاون 1 اعشاریہ 25 ملین امریکی ڈالر تھا، جبکہ سنہ 2018 میں اس میں اضافہ کر کے 5 ملین امریکی ڈالر کر دیا گیا۔

نائیڈو نے کہا کہ سنہ 2018 کی طرح 2019 میں بھی امدادی رقم 5 ملین امریکی ڈالر کیا گیا ہے۔

نائیڈو نے ایجنسی کی مالی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایجنسی کی جانب سے پناہ گزینیوں کو مہیا کرائی جانے والی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات پر اثر پڑے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹینوگوتریس نے بتایا کہ لاکھوں بچوں نے 'یو این آر ڈبلیو اے' کی تعلیم سے فائدہ اٹھایا ہے اور ایجنسی نے لاکھوں افراد کے لیے بنیادی خدمات فراہم کی ہیں لیکن موجودہ فنڈز میں کمی کو اسی وقت دور کیا جا سکتا ہے جب ریاستوں کے ارکان تعاون کریں۔

واضح رہے کہ 'یونائیٹیڈ نیشن ریلیف ورکنگ ایجنسی' سنہ 1950 سے ہی اردن، لبنان، سیریا، ویسٹ بینک اور غزہ پٹی میں صحت، تعلیم، امداد اور سماجی خدمات کے ساتھ ہنگامی صورت حال میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

فی الحال 54 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں یعنی دنیا کے 20 فیصد پناہ گزینوں کی خدمات ایجنسی کے زیر ذمہ ہے۔

Last Updated : Jul 2, 2019, 2:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details