اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2021, 4:09 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 5:13 PM IST

ETV Bharat / international

عمران خان بھارتی فضائی حدود استعمال کرکے سری لنکا پہنچے

بھارت نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو سری لنکا کے سفر کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد آج وہ دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

india permits imran khan's aircraft to use its airspace for travel to sri lanka
بھارت نے عمران خان کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

اس کے علاوہ عمران خان کو توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اس موقع پر سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے اور اپنے ہم منصب سے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کو سری لنکا کے پہلے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ سنہ 2019 میں پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ اور سعودی عرب کے سفر کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

عام حالات میں وی وی آئی پی طیاروں کو ممالک کے ذریعہ اجازت مل جاتی ہے۔ تاہم، پاکستان نے وی وی آئی پی طیاروں کو اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 5:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details