اردو

urdu

ETV Bharat / international

کرتارپورراہداری مذاکرات: ویزا فری داخلہ پرپاکستان راضی

پاکستان میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب تک جانے والے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان  آج صبح یہاں بات چیت ہوئی۔ جس میں بھارت کے پاسپورٹ ہولڈروں کو ویزا فری انٹری دینے پر پاکستان نے رضامندی ظاہر کی۔

By

Published : Jul 14, 2019, 11:53 AM IST

Updated : Jul 14, 2019, 2:55 PM IST

کرتارپور کوریڈور پر  ہند-پاک کے درمیان مذاکرات شروع

بھارت اور پاکستان کے افسران نے کرتاپور راہداری کو شروع کرنے، اس سے متعلق تکنیکی معاملوں میں مسودہ سمجھوتے پر بحث کرنے کے لیے اتوار کو دوسرے دور کی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں بھارت کے پاسپورٹ ہولڈروں کو ویزا فری انٹری دینے پر پاکستان رضامند ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھی ویزا فری انٹری ملے گی۔
وہیں ہر دن 500 تیرتھ یاتریوں کی انٹری پر بھی پاکستان رضامند ہوگیا۔

پہلے وہ 700 تیرتھ یاتریوں کی بات کررہا تھا۔ بھارت مخالف سرگرمیوں کو اجازت نہ دینے پر بھی پاک نے رضامندی دے دی۔ بھارت نے اس معاملے میں پاکستان کو ایک مسودہ سونپا ہے۔

ساتھ ہی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں راوی ندی پر پل بنانے کی بھارت کی مانگ کو پاکستان نے منظوری دے دی ۔ ساتھ ہی بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ عقیدت کی بنیادپر تیرتھ یاتریوں سے تفریق نہیں ہونا چاہیے۔
بھارتیوں کے ساتھ بھارتی شہری کے تیرتھ یاتریوں کو بھی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں 20 سے زائد پاکستانی حکام اجلاس میں حصہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے وزیراعظم کی ہدایت پر بابا گورونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں، پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ٹیبل پر دیگر اہم معاملات میں راہ داری میں آنے والے زائرین کے محفوظ سفر اور غیر جانبدارانہ رسائی حاصل کرنا ہوگی۔
پہلے دونوں ممالک کے درمیان 2 اپریل کو پاکستان میں مذاکرات طئے کیے گئے تھے لیکن وہ ملتوی کردیےگیے۔

بھارت-پاکستان سرحد کے ساتھ کرتار پور راہ داری کا راستہ پنجاب کے گرداس پور سے تین کلومیٹر دور ہے۔یہ ایک بار کھولا جاتا ہے، اس کے ذریعے سکھ زائرین کو پاکستان میں کرتار پور کے تاریخی گرو دربار صاحب تک رسائی حاصل ہو گی۔ جہاں 1539 میں گرو نانک جی کی وفات ہوئی تھی۔

Last Updated : Jul 14, 2019, 2:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details