اردو

urdu

ETV Bharat / international

یو این ایچ آر سی اجلاس میں کشمیر پر بھارت-پاکستان کا اپنا اپنا موقف - ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹائے جانے کے فیصلے

بھارت اور پاکستان اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل (یو این ایچ آر سی)کے موجودہ سیشن میں آج جموں و کشمیر کے سلسلےمیں اپنا اپنا موقف رکھیں گے۔

یو این ایچ آر سی اجلاس میں کشمیر پر ہندوپاک کا اپنا موقف

By

Published : Sep 10, 2019, 5:58 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:50 AM IST

انسانی حقوق کونسل کی 74 رکنی ممالک کے اہم سیشن میں شرکت کے لیے بھارت کا اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی جنیوا پہنچ چکا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف تجویز لانے کے لیے پاکستان کی جانب سے دباؤ بنائے جانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں بھارت دوست ممالک کا تعاون چاہے گا۔

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل (یو این ایچ سی آر سی) میں گذشتہ ماہ یہ مسئلہ اٹھانے میں پاکستان کو ناکامی ہاتھ آئی تھی۔

سکیورٹی کونسل کی غیر رسمی اجلاس میں چین کو چھوڑ کر 14 رکن ممالک نے جموں و کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ مسئلہ 1972 کے شملہ معاہدہ اور 1999 کے لاہور اعلامیہ کے جزبے کے تحت کیا جانا چاہیے۔'

یو این ایچ آر سی میں 13 افریقی ممالک، بر اعظم ایشیا کے اتنے ہی ممالک، آٹھ لاطینی امریکی، سات مغربی یورپی اور چھ مشرقی یورپی ممالک شامل ہیں۔

جنیوا میں موجود بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں سابق سکریٹری وجے ٹھاکر سنگھ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کشمیر میں پولیس اور فوج کی کاروائی، 8 دہشت گرد گرفتار

ذرائع نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ دیگر بین الاقوامی اسٹیج کی طرح یہاں بھی بھارت اپنے موقف پر زور دے گا کہ دفعہ 370 کو ریاست سے ہٹایا جانا اس کا اندرونی مسئلہ ہے۔

ریاست جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری اور پابندیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوب مشرقی ایشیاء میں 'ایٹمی پروگراموں' کا بھی حوالہ دیا۔

آج شام بھارت 5.45 بجے اجلاس سے خطاب کرے گا اور اس کے بعد دونوں فریقوں کو شام کے اوقات میں مباحثہ کے لئے وقت مل جائے گا۔

بھارت نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر ایک اندرونی معاملہ ہے۔ اس نے بین الاقوامی برادری کو یہ بھی بتایا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت میں ہونے والی تبدیلیاں داخلی معاملہ ہیں ، جسے بیشتر اقوام نے قبول کیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details