بھارتی حکومت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لیے آن لائن درخواست کا نیا زمرہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ٹویٹ کرکے کہا 'وزارت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویزا التزام کا جائزہ لیا ہے۔ بھارت میں داخلے کے لیے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے الیکٹرانک ویزا کا ایک نیا زمرہ، جسے 'ای۔ ایمرجنسی ایکس مسلینیس' کے نام سے جانا جائے گا، بنایا گیا ہے'۔
بھارت نے افغانستان کے لیے جاری کی نئی ویزا پالیسی - भारत सरकार
بھارت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے نئی ویزا پالیسی جاری کی ہے۔
بھارت نے افغانستان کے لیے جاری کی نئی ویزا پالیسی
یہ بھی پڑھیں: فضائیہ کا سی 17 طیارہ بھارتی ملازمین کے ساتھ کابل سے روانہ
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں افغانستان کی صورتحال کافی خراب ہے۔ وہاں پر طالبان نے گزشتہ اتوار کو اشرف غنی حکومت سے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا اور غنی کو ملک چھوڑکر جانا پڑا تھا۔
(یو این آئی)