ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے دفتر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بھارت سے جانے اور آنے والی بین الاقوامی کمرشیل پروازوں پر پابندیوں میں توسیع Extends Ban on International Flights کردیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی آل کارگو آپریشنز کی پروازوں اور ڈی جی سی اے کے ذریعہ منظور شدہ خصوصی پروازوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہونگی۔
ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر New Circular Of DGCA میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کی معطلی کو اگلے سال 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق اتھارٹی نے 31 جنوری 2022 تک بھارت سے بین الاقوامی کمرشیل مسافر پرواز کی معطلی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی بین الاقوامی آل کارگو آپریشنز اور ان پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی جو خاص طور پر DGCA کی طرف سے منظور شدہ ہے"۔
تاہم، امکان ہے کہ بین الاقوامی شیڈول پروازوں کو منتخب روٹس پر اتھارٹی کی طرف سے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر اجازت دی جائے گی۔