طالبان کے بحران کے درمیان کابل سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
بھارتی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 168 افراد کے ساتھ کابل سے بھارت پہنچا۔
ایئر فورس کا طیارہ اتوار کی صبح اتر پردیش کے غازی آباد میں ہنڈن ایئربیس پر لینڈ ہوا۔ یہاں تمام مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ کیا گیا۔
انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے اتوار کے روز 108 ہندوستانیوں سمیت 168 افراد کو کابل سے نکال لیا جب کہ ایک ہفتے قبل کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان دارالحکومت میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔
اس معاملے کے بارے میں جانکاری رکھنے والے عہدیداروں نے بتایا کہ 87 دیگر ہندوستانیوں اور دو نیپالی شہریوں کو ہفتہ کے روز بھارتی فضائیہ کے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں کابل سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے لے جایا گیا۔
دریں اثنا 135 افراد کا ایک قافلہ جسے امریکہ اور نیٹو کے طیاروں کے ذریعے گزشتہ چند دنوں میں کابل سے دوحہ لے جایا گیا تھا وہ بھی بھارت پہنچ گیا۔