اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2020, 10:59 PM IST

ETV Bharat / international

چین سرحد پر جھڑپ: راجناتھ نے میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا

ہند چین سرحد پر مشرقی لداخ علاقہ میں دونوں افواج کے جوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کے پیش نظر وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج یہاں ایک میٹنگ میں چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت اور آرمی چیف منوج مکند نرونے کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ
وزیردفاع راجناتھ سنگھ

فوج نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وادی گلوان میں دونوں افواج کے درمیان پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران پیر کی شب پرتشدد جھڑپ پوئی جس میں ایک افسر اور دو جوان شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ نے فوج کی سینئر قیادت سے جھڑپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور آگے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں اس واقعہ کے بعد پیدا صورت حال سے متعلق تمام پہلووں پر بات چیت کی گئی۔

فوج نے واضح کیا کے کہ جھڑپ میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن انہوں نے چینی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تعداد کے تعلق سے کچھ نہیں کہا ہے۔فورس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details