اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت - چین سرحد پر پُرتشدد جھڑپ، 20 بھارتی فوجی ہلاک - بھارتی فوج کے جوان ہلاک

لداخ میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے دوران تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

سدف
سدف

By

Published : Jun 16, 2020, 10:03 PM IST

Updated : Jun 16, 2020, 10:36 PM IST

فوجی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لداخ میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے مابین بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس حادثے میں کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کے دوران شامل کمانڈنگ افسر کرنل سنتوش بابو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اعلی سطحی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 10 فوجی جوان لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں، جبکہ کچھ جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بھارت چین سرحد پر 20 بھارتی فوجی ہلاک

اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

گذشتہ کئی دنوں سے لداخ کے گلوان وادی میں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ دوسری جانب فوجی اعلی سطح پربات چیت کے ذریعہ کشیدگی دور کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

منگل کو صبح یہ خبر تھی کہ تین بھارتی جوان ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے ہی بھارت میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

صبح کے واقعے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور ملک کے فخر کو بحال کریں گے۔

ایسے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1962 کے بعد سے گذشتہ 45 برسوں میں بھارت اور چین کے درمیان یہ سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

Last Updated : Jun 16, 2020, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details