بھارت اور ویتنام نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آج آبی سروے کے میدان میں تعاون بڑھانے سے متعلق نظام نافذ کرنے والے دستاویزات پر دستخط کیے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ویتنام کے وزیر دفاع جنرل شیان لچ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت کی۔ جس کے بعد ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے آبی سروے دفاتر کے مابین ہوا ہے۔ اس سسٹم سے دونوں ممالک آبی سروے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کریں گے اور شپنگ چارٹ بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ویتنامی ہم منصب سےاپیل کی کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو قریبی تعاون کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہئے۔ انہوں نے 'خود کفیل ہندوستان' اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان ویتنام جیسے دوست ملک کی صلاحیت کی تعمیر میں مددکرے گا۔'