اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت اور جنوبی کوریا دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے لیے پرعزم - دفاعی صنعت اور دفاعی ٹکنالوجی

بھارت اور جنوبی کوریا نے دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید تقویت دینے کے ایک حصے کے طور پر دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 10, 2020, 4:44 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب جونگ کیونگ ڈو سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دفاعی صنعت اور دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزارت دفاع نے آج اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے دفاع نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

راجناتھ سنگھ نے اپنے کوریائی ہم منصب کو کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں بھارت کی شراکت سے مطلع کیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے دفاع نے اس عالمی وبا سے پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے علاقائی ترقی اور مشترکہ مفادات کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details