اردو

urdu

بھارت-سنگاپور کا سمندری شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

By

Published : Jan 20, 2021, 6:41 PM IST

بھارتی بحریہ نے سنگاپور بحریہ کے ساتھ ’سب میرین ریکسیو اسپورٹ اینڈ کارپوریشن‘ شعبے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

india and singapore sign agreement on maritime cooperation
بھارت اور سنگاپور نے سمندری شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے

بھارت اور سنگاپور نے سمندری شعبے میں تعاون کے لیے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سنگا پور وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین کے درمیان ورچوول طریقے سے ہوئے پانچویں مذاکرات کے بعد اس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔ دونوں وزرائے دفاع نے بھارت۔سنگاپور وزرائے خارجہ مذاکرات کے دوران دفاع کے شعبے میں کووڈ 19 وبا کے باوجود مسلسل بڑھ رہے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

دونوں وزرائے دفاع نے گذشتہ کئی برسوں سے دفاع سے متعلق مختلف شعبوں میں چلے آرہے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اسے اور زیادہ جامع اور وسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ونے ریڈی نئے امریکی صدر کے اسپیچ رائٹنگ ڈائریکٹر مقرر

انہوں نے دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے علاوہ نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد، دونوں رہنماؤں کی ورچوول موجودگی میں سب میرین ریسکیو اسپورٹ اینڈ کوآپریشن کے میدان میں ایک اہم معاہدے پر دستخظ کیے۔ میٹنگ میں سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار بھی موجود تھے۔

مسٹر سنگھ نے کورونا وبا سے نمٹنے میں سنگاپور کی مسلح افواج کے رول کی ستائش کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details