اردو

urdu

ETV Bharat / international

سرحدی تنازعہ: مشرقی لداخ میں چین اور بھارت کی فوجیں پیچھے ہٹیں

دونوں فوجیں اس ہفتے پیٹرولنگ پوائنٹ 14 (گیلوان ایریا)، پیٹرولنگ پوائنٹ 15 اور ہاٹ اسپرنگس ایریا سمیت متعدد دیگر علاقوں پر بات چیت کریں گی۔

سرحدی تنازعہ: مشرقی لداخ میں چین اور بھارت کی فوجیں پیچھے ہٹ گئیں
سرحدی تنازعہ: مشرقی لداخ میں چین اور بھارت کی فوجیں پیچھے ہٹ گئیں

By

Published : Jun 9, 2020, 8:10 PM IST

بھارت اور چین کے سرحدی تنازعہ کو لے کر ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ چینی فوج مشرقی لداخ کے متعدد علاقوں سے ڈھائی کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

وہیں چینی فوجیوں کے متنازع علاقوں سے ہٹنے کے بعد بھارتی فوج نے بھی اپنے جوانوں کو پیچھے ہٹاتے ہوئے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کی ہیں۔

حکومت کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ 'دونوں فوجیں اس ہفتے پیٹرولنگ پوائنٹ 14 (گیلوان ایریا)، پیٹرولنگ پوائنٹ 15 اور ہاٹ اسپرنگس ایریا سمیت متعدد دیگر علاقوں پر بات چیت کریں گی۔'

ذرائع نے بتایا کہ' اگلے چند دنوں میں ہونے والی مذاکرات اور 6 جون کو لیفٹیننٹ جنرل کے مذاکرات کی وجہ سے چینی فوج وادی لداخ، پی پی 15 اور مشرقی لداخ کے علاقوں سے ڈھائی کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔'

واضح رہے کہ 'دونوں ممالک کے مابین سرحدی تنازعہ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details