اردو

urdu

ETV Bharat / international

کرغزستان میں کورونا کے 38 نئے معاملے سامنے آئے - کرغزستان بشکیک کی خبر

کرغزستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 38 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1403 ہوگئی ہے۔

38 new cases of corona found in kyrgyzstan
کرغزستان میں کورونا کے 38 نئے معاملے سامنے آئے

By

Published : May 24, 2020, 6:17 PM IST

نائب وزیر صحت این اوسین بائیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2234 ٹسٹ کیے گئے جن میں سے 38 مریض کورونا سے متاثر پائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے دو نئے معاملے طبی عملہ سے جڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کی تعداد 275 ہوگئی ہے جن میں 230 ٹھیک بھی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 23 نئے مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور ابھی تک کورونا سے متاثرہ کل 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مسٹر اوسین بائیف نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں میں 409 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ جن میں سے چار آئی سی یو میں ہیں۔ وزیر موصوف نے عید الفطر کے تہوار کے دوران لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details