اردو

urdu

By

Published : Mar 9, 2020, 2:38 PM IST

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کووڈ-19 میں مبتلا افراد کی تعداد 7382 ہوئی

جنوبی کوریا میں پیر کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس سے اس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھکر 7382 ہو گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک اور شخص کی موت ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 51 ہو گئی۔

In Korea, the number of people suffering from Kovid 19 was 7382
جنوبی کوریا میں کووڈ-19 میں مبتلا افراد کی تعداد 7382 ہوئی

کوریا امراض کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (کے سی ڈی سی) کے مقامی وقت کے مطابق دن میں دو بار صبح 10 بجےاور شام پانچ بجے تازہ ترین اعداد و شمار مہیا کراتا ہے۔ اس وائرس سے متاثر 36 مریضوں کو ہسپتال سے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی، جس سے ان کی کل تعداد 166 ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں پچھلے 19 دن میں کورونا وائرس کے معاملے بہت بڑھ گئےہیں۔گزشتہ 19فروری سے آتھ مارچ تک 7351معاملے سامنے آئے ہیں۔جنوبی کوریا نے وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کررکھاہے۔

سیول سے 300 کلومیٹر دور دائگو شہر اور اس کے پاس کے جایونگ سینگ صوبے میں مریضوں کی تعداد بڑھکر تقریباً 5571 اور 1107ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے دائگو میں سامنے آئے ہیں اس لئے حکومت نے اسے اسپیشل کیئر زون قرار دے دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details