اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ میں عمران خان کے خطاب پر بھارت کا رد عمل - بھارت نے عمران خان کی تنقید کی

بھارت کی طرف سے پاکستان کو جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب میجیتو وینو نے پاکستانی وزیر اعظم کی شدید تنقید کی۔

d
d

By

Published : Sep 26, 2020, 8:08 PM IST

بھارتی مندوب میجیتو وینو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ورچوئل خطاب جھوٹ، غلط فہمی اور جنگی جنون سے بھرا ہوا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے سے پہلے ہی مسٹر ونیتو ہال سے واک آوٹ کر گئے تھے۔ انہوں نے بعد میں اقوام متحدہ سے حق رائے دہی حاصل کیا اور کہا کہ ہمیشہ پرامن حل کی بات کرنے والے پاکستان کو بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے، جو اس نے 5 اگست 2019 میں شروع کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مرکزی علاقہ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے جہاں کے قواعد و ضوابط بھارت کے اندرونی معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں صرف تنازعہ باقی رہ گیا ہے جو کشمیر اب بھی پاکستان کے قبضے میں ہے۔ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام علاقوں کو خالی کردے جن پر وہ غیرقانونی طور پر قابض ہے'۔

بھارت کی طرف سے پاکستان کو جواب دینے کے دوران ، مسٹر ونیتو پاکستانی وزیر اعظم کی شدید تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details