اردو

urdu

ETV Bharat / international

'مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی ' - تشدد کا نشانہ

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ' آج جب دنیا مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے، اسے کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا رستہ روکنے کے لیے بھی متحرک ہونا ہوگا۔'

'مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی '

By

Published : Aug 22, 2019, 12:40 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:03 PM IST

عمران خان نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے پہلے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ 'ہم دنیا کی توجہ بھارت کے جبر و استبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جنہیں توہین و تشدد کا سامنا ہے اور جن کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جاچکا ہے۔'

'مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی '

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'یہاں تک کہ قابض بھارتی افواج ان سے عید الاضحیٰ سمیت دیگر مذہبی شعائر کے اہتمام کا حق بھی چھین چکی ہیں۔ آج جب دنیا مذہبی عقائد کی بناء پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے، اسے مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا رستہ روکنے کیلئے بھی متحرک ہونا ہوگا۔'

'مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی '

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 'پاکستان نے مسئلہ کشمیر، عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔'

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے، ہمارا موقف واضح، ٹھوس اور اصولی ہے۔'

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'وزارت قانون اس سلسلے میں تمام تفصیلات جلد جاری کرے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے جا رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details