اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں بھارت ۔ پاک تعلقات کے متعلق نشست آج - etv bharat urdu

عمران خان کی صدارت میں ہونے والی نشست میں وزیر داخلہ، وزیر امور خارجہ، منصوبہ بندی اور انسانی حقوق کے وزیر شرکت کریں گے۔

Imran Khan
Imran Khan

By

Published : Apr 2, 2021, 1:10 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کابینہ کے متعدد وزرا شریک ہوں گے جو بھارت پاکستان تعلقات کے متعلق فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کے ایک صحافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''عمران خان کل بھارت پاکستان تعلقات کے متعلق ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ نشست میں وزیر داخلہ، وزیر امور خارجہ، منصوبہ بندی اور انسانی حقوق کے وزیر شرکت کریں گے۔ اس نشست میں بھارت کے ساتھ تعلقات کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔''

پاکستانی صحافی نے ایک دوسرے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ''اعلیٰ سطحی نشست میں انہی امور پر سب کمیٹی قائم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کرے گی کہ کیا پاکستان کو تجارت شروع کرنا ہے یا نہیں۔''

جمعرات کے روز پاکستان کی وفاقی کابینہ کے ذریعہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چینی، کاٹن اور دھاگے کو بھارت سے زمینی اور بحری راستوں سے درآمد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کے بعد سامنے آئی ہے۔

پاکستان کی معاشی تنظیم کی جانب سے بھارت سے روئی اور سوت کی درآمد کی اجازت کے فیصلے سے نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details