اردو

urdu

ETV Bharat / international

عمران خاں، شاہ عبد اللہ اور فرانس کے میكرو ن سے گفت و شنید - وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فرانس کے صدر امانوئل میكرو ن سے بدھ کو فون پر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خاں کی اردن کے شاہ عبد اللہ اور فرانس کے میكرو ن سے گفت و شنید

By

Published : Aug 29, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:01 PM IST

عمران خان نے اردن کے شاہ کو کشمیر کے حوالہ سے بھارت کی مبینہ 'غیر قانونی' کارروائیوں اور 'جابرانہ پالیسیوں 'سے آگاہ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے وہاں نہ صرف انسانی بحران گہراہو گیا ہے بلکہ علاقے کی امن و سلامتی بھی متاثر ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازع علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ان کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور جموں و کشمیر میں دبے کچلے لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 6:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details