اردو

urdu

ETV Bharat / international

اگر امریکہ نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتا ہے اور اس کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت موقف نہیں اختیار کرتا ہے تو اس سے خطے میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

imran Khan
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

By

Published : Sep 18, 2021, 2:24 PM IST

پاکستان میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عمران خان نے ایک روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت پورے خطے کے لیے سب سے اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہ ملک ایک تاریخی دو راہے پر کھڑا ہے۔

جب پاکستان سے امریکہ کے خلاف طالبان کی مدد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا "اگر پاکستان نے طالبان کو امریکہ کے خلاف جیتنے میں مدد کی تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان امریکہ سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "افغان عوام بیرونی طاقتوں کے خلاف جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں اور طالبان نے 20 سالوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔"

بدھ کے روز عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن تھی کیونکہ واشنگٹن نے افغانستان میں اپنی 20 سالہ موجودگی کے دوران اسلام آباد کو کرائے کی بندوق کی طرح استعمال کیا۔

پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گا۔

افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ایس سی اجلاس میں عمران خان کا خطاب

بلنکن نے امریکی کانگریس کو ایک سماعت کے دوران بتایا کہ پاکستان کے بہت سے مفادات ہیں جو ہمارے ساتھ متصادم ہیں۔

عمران خان نے اس طرح کے تبصروں کو جاہلانہ قرار دیا، اور سی این این کو بتایا کہ 'میں نے کبھی بھی ایسی جہالت نہیں سنی۔'

خان کے مطابق ہزاروں پاکستانیوں نے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانیں گنوائیں کیونکہ ان کے ملک نے امریکہ کی حمایت کی تھی۔صرف اس لیے کہ ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا، ہم نائن الیون اور افغانستان کی جنگ کے بعد امریکہ کے اتحادی بن گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details