اردو

urdu

ETV Bharat / international

عمران خان کی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد - election 2019

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہندستانی ہم منصب نریندر مودی کو عام انتخابات میں زبردست کامیابی کی مبارک باد دی ہے۔

عمران خان کی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد

By

Published : May 23, 2019, 11:46 PM IST

عمران خان نے مسٹر مودی کو وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد کا پیغام ٹوئیٹ کیا ہے۔

انہوں نے حکمراں بی جے پی اور این ڈی اے شرکا کی جیت پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسٹر مودی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے مبارک باد کا یہ پیغام ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پاکستان نے آج ہی بیلسٹک میزائل شاہین دوئم کا تجربہ کیا ہے۔

قبل ازیں ہند و پاک کے وزرائے خارجہ کی کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں مختصر ملاقات بھی ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details