اردو

urdu

ETV Bharat / international

'چالیس ہزار دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں'

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 'ملک میں چالیس مختلف دہشت گروپ سرگرم ہیں'-

چالیس ہزار دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں:عمران خان

By

Published : Jul 24, 2019, 11:20 PM IST

امریکہ کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مختلف پروگرامز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیس سے چالیس ہزار تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان اور کشمیر میں لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں ان میں جیش محمد بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’سابقہ پاکستانی حکومتوں نے امریکہ کو سچائی نہیں بتائی۔‘‘
عمران خان نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سابقہ حکومتوں خصوصی طور سے ان پندرہ ربرسوں میں برسراقتدار حکومتوں نے امریکہ کوسچائی نہیں بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 40 مختلف دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم دہشت گردی پر امریکی جنگ لڑرہے ہیں، حالانکہ پاکستان کا 9/11 سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔القاعدہ افغانستان میں تھا۔ پاکستان میں کوئی طالبان جنگجو نہیں تھے۔ لیکن اس کے باوجود ہم جنگ کا حصہ بنے۔ بدقسمتی سے جب کچھ چیزیں غلط ہوئیں تب میری حکومت پر الزام عائد کیا گیا، ہم نے امریکہ کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا۔‘‘
وہ کیپیٹل ہل میں پاکستان حامی گروپ کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details