اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوم عرفہ کے روزے کی اہمیت - یوم عرفہ کا روزہ

مولانا نے عیدالضحیٰ کو سادگی اور پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ اپنے آس پاس صفائی رکھنے برادران وطن کو تکلیف نہ پہنچانے اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 10, 2019, 4:38 PM IST

ماہ ذی الحج کے ایام کی فضیلت اور یوم عرفہ کے روزے کی خصوصی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم دین مفتی فرید الدین رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد ذی الحجہ کے دس دن کافی اہمیت والے اور مبارک ہیں۔

ان دس ایام میں 9ویں ذی الحجہ کے روزے کی انتہائی اہمیت ہے۔

یوم عرفہ کے روزے کی اہمیت

انہوں کے ایک حدیث کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ 9ویں ذی الحجہ کے روزے کے عوض اللہ تعالی گذشتہ ایک برس اور آئندہ ایک برس کے صغیرہ گناہ معاف کر دیتے ہیں۔

فرید الدین رحمانی نے تمام امت مسلمہ سے 9ویں ذی الحجہ کو روزہ رکھنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

مولانا نے عیدالضحیٰ کو سادگی اور پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ اپنے آس پاس صفائی رکھنے برادران وطن کو تکلیف نہ پہنچانے اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details