اردو

urdu

ETV Bharat / international

آئی ایف جے نے افغانستان میں پریس کی آزادی اور صحافیوں پر حملوں کی مذمت کی - افغانستان میں پریس کی آزادی

افغانستان سے بین الاقوامی انخلا کے نتیجہ نے میڈیا انڈسٹری پر کافی زیادہ معاشی اثرات کے ساتھ ساتھ حفاظتی خدشات بھی مرتب ہوئے ہیں۔ طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد کم از کم 67 فیصد صحافی اور میڈیا ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔

IFJ condemned the freedom of the press in afghanistan
آئی ایف جے نے افغانستان میں پریس کی آزادی اور صحافیوں پر حملوں کی مذمت کی

By

Published : Oct 7, 2021, 10:42 PM IST

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے صحافیوں کی آزادی اور ان کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور میڈیا کے افراد کو ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے، حملے بڑھ گئے ہیں جس کی وہ مذمت کرتا ہے۔

آئی ایف جے نے افغانستان نیشنل جرنلسٹس یونین (اے این جے یو) کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ، افغانستان 15 اگست کو سقوط کابل کے بعد سے افغانستان میں افغان صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے'، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی حفاظت اور آزادی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر پائے جانے والے خدشات کی تصدیق کرتی ہے۔

اے این جے یو نے ملک بھر کے 28 صوبوں سے 1،379 صحافیوں اور میڈیا کے عملے کا سروے کیا۔ آئی ایف جے نے کہا کہ اس کے اتحادیوں کے نتائج نے افغان میڈیا سیکٹر کو درپیش دشمنانہ ماحول کو اجاگر کیا ہے۔

اس تحقیق میں خواتین صحافیوں کو درپیش سنگین خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے ، جن میں 67 فیصد سے زائد صحافی اور میڈیا ورکرز شامل ہیں اور ان کی زندگی کو خطرے میں ہے۔

اے این جے یو کی رپورٹ کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 70 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان کو دھمکیاں ملی ہیں۔ اکثریت کو زبانی دھمکی دی گئی تھی اور 21 فیصد نے اشارہ کیا کہ انہیں جسمانی طور پر دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر حملے نہ صرف طالبان کرتے ہیں بلکہ نامعلوم حملہ آور تقریبا 40 فیصد حملوں کا ذمہ دار ہیں۔

بین الاقوامی انخلا کے نتیجہ نے میڈیا انڈسٹری پر بھاری معاشی اثرات کے ساتھ ساتھ حفاظتی خدشات سے بھی مرتب ہوئے ہیں۔ طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد کم از کم 67 فیصد صحافی اور میڈیا ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ افغانستان کے خاتمے کی وجہ سے میڈیا تنظیمیں بھی بند ہیں، صرف 31 فیصد میڈیا آؤٹ لیٹس کھلے ہیں۔ 41 فیصد جواب دہندگان نے ذاتی تحفظ کو سب سے زیادہ تشویش قرار دیا، اس کے بعد مالی دباؤ اور ملازمت کی حفاظت کا فقدان بالترتیب 30 اور 29 فیصد رہا ہے۔

افغانستان کے ذرائع ابلاغ کی صلاحیت کو محدود کرنے کے احکامات روزانہ بڑھ رہے ہیں، جس میں 19 ستمبر کو 11 بڑے میڈیا ریگولیشنز نافذ کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ان کی نشریاتی مواد کو سنسر کرنے اور پریس کی آزادی کو محدود کرنے کے لیے من مانی تشریح کی جا سکتی ہے۔

طالبان کے قبضے کے بعد سے کم از کم پانچ صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک سینئر افغان صحافی اور یونین لیڈر نے آئی ایف جے کو بتایا کہ افغانستان میں رپورٹنگ کے لیے گرفتار ، حملہ یا مارے جانے کا خوف روزانہ کی حقیقت بن چکا ہے۔

آئی ایف جے، اے این جے یو کے تنقیدی معلومات اکٹھا کرنے کے کام کو سراہتا ہے جو افغانستان میں صحافیوں کو درپیش انتہائی اور فوری خطرات کو اجاگر کرتا ہے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ تمام میڈیا ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی مدد میں اضافہ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details