جمعرات کو پاکستان میں صوبے خیبر پختونخواہ کے پاراچینار شہر میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہر کے توری بازار میں دھماکے میں ہوئے سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا ڈان نیوز نے پولیس افسر نجیب علی کے حوالے سے بتایا کہ ایک سبزی کی گاڑی میں دھماکہ خیز مادہ لگایا گیا تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔