شمالی عراق میں موصل میں ہزاروں بے گھر افراد حمام العلیل کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں، کیونکہ حکام نے ملک بھر میں مہاجر کیمپوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔کیمپ میں موجود لوگوں نے بتایا کہ انہیں ابتدائی اطلاع نہیں ملی ہے اور انہیں جانے کے لیے کوئی جگہ بھی نہیں ہے۔
کیمپ میں موجود لوگوں نے کہا کہ انہیں جانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں کیمپ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
بے گھر ہونے والی خاتون ام مہند نے بتایا کہ 'خدا کی قسم ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمیں کوئی جگہ تلاش کرنے کا وقت نہیں ملا۔ حکام کو کیمپ چھوڑنے کے لئے ایک یا دو ماہ کا وقت دینا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'انہوں نے بسوں پر 'رضاکارانہ طور پر واپسی' لکھا ہے، لیکن یہ رضاکارانہ طور پر واپسی نہیں ہے۔ وہ ہمیں کیمپ چھوڑنے پر مجبور کررہے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کے مطابق تقریبا 48 ہزار بے گھر افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ جن کیمپوں میں رہتے ہیں انہیں نومبر کے آخر تک بند کردیا جائے گا۔