اردو

urdu

پاکستان کی سینیئر ترین اداکارہ کا انتقال

By

Published : Jul 9, 2019, 10:59 AM IST

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

iconic-tv-star-zaheen-tahira-passes-away


ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں۔

خاندانی ذرائع نے ذہین طاہرہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، وہ گزشتہ 2 ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔

ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا، مرحومہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details