اردو

urdu

ETV Bharat / international

کلبھوشن جادھو کی پھانسی کی سزا پر روک - بھارتی بحریہ

سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن جادھو کے سلسلے میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بھارت کی بڑی فتح قرار دیا۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن جادھو کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی

By

Published : Jul 17, 2019, 7:38 AM IST

Updated : Jul 17, 2019, 8:00 PM IST


خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی 2017 میں پاکستان کو ہدایت دی تھی کہ جب تک عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا وہ کلبھوشن جادھو کوسزائے موت نہ دے۔

عالمی عدالت نے بھارت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی قونصلر کو کلبھوشن جادھو تک رسائی کی اجازت دی۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن جادھو کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی

عدالت کے فیصلے کے بعد سشما سوراج نے کئی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا'کلبھوشن یادو کے معاملے میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہوں۔ یہ بھارت کی بڑی فتح ہے'۔

پاکستان میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے بھارتی شہری کلبوشن جادھو پر عالمی عدالت برائے انصاف( آئی سی جے) آج اپنا فیصلہ سنانے والی تھی جس کے تئیں سفارتی سطح پر تجسس برقرار تھا۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن جادھو کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی

کلبھوشن جادھو بھارتی بحریہ کے سابق افسر ہیں۔ بھارتی حکومت کے مطابق انھیں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایران سے گرفتار کیا تھا۔

اپریل 2017 میں ایک پاکستانی فوجی عدالت نے دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں کلبھوشن جادھو کو سزا ئے موت سنائی تھی۔

بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف بھارتی قونصلر کو جادھو تک رسائی کا انکار کے بعد عالمی عدالت انصاف سی جی آئی کا رخ کیا۔بھارتی حکومت نے کلبھوشن جادو کے خلاف پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے غیرمنصافانہ عمل قرار دیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی 2017 میں پاکستان کو ہدایت دی تھی کہ جب تک عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں آجا تا وہ کلبھوشن جادھو کو پھانسی نہ دیں۔

پاکستان نے دسمبر 2017 میں جادھو کی ماں اور ان کی اہلیہ کو شیشے کے باہر سے جیل میں ملنے اجازت دی تھی۔

رواں برس فروری میں مسلسل چار روز تک عالمی عدالت انصاف کلبھوشن جادھو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بھارت اور پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا۔

بھارت نے عالمی عدالت میں پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے دلیل دی کہ وہ عسکریت پسندانہ رویہ سے دھیان ہٹانے کے لیے کلبھوشن جادھو کو بطور مہرا استعمال کررہا ہے۔

بھارت کی جانب سے سینیئر وکیل ہریش سالوے پیش ہوئے تھے۔وہیں پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے اپنے دلائل رکھے تھے۔

Last Updated : Jul 17, 2019, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details