اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن میں 20 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے شکار

یمن میں اندرونی طور پر 30 لاکھ سے زائد بے گھر ہونے والوں میں 2 تہائی ایسے ہیں، جو شدید طور پر غذائی قلت کے شکار ہیں۔ حالانکہ اگر ان کو پیٹ بھر کھانا فراہم کیا جائے تو انہیں موت سے بچایا جا سکتا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 18, 2020, 7:30 PM IST

یمن کو تباہ کن جنگ میں پانچ برس سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے۔ اس ملک کے اسپتالوں میں بچے روزانہ غذائیت کی کمی سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ویڈیو

برطانوی نشریاتی ادارہ 'اسکائی' کے ذریعہ نشر کیے گئے فوٹیج میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کے ایک وارڈ میں مائیں شدید غذائیت کے شکار اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

زہرہ محمد پہلے ہی ایک بیٹی کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی دوسری بیٹی کی زندگی سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔

ایک دوسری ماں کا بچہ بھی زندگی کی جنگ ہار گیا۔ اس طرح بچے کے انتقال سے نڈھال ماں کو اسپتال کا عملہ تسلی دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

سنہ 2014 میں ہونے والے تنازع کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن میں کورونا وائرس کا بھی قہر جاری ہے، یہاں اب تک 2 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایسے میں یہ حالات یمن کے لیے نیک شگون نہیں ہو سکتے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریز نے جمعرات کے روز یمن کے بارے میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ جنگ نے ملک کی سہولیات کو ختم کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details