پاکستان کے شہر کراچی میں سینکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی قونصل خانے کے قریب ریلی نکالی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے فرانس کے صدر کی تصویر اور فرانس کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ 'ہم آزادی اظہار رائے کے نام پر فرانسیسی صدر میکرون کے ذریعہ اسلامو فوبیا ریمارکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔