انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پرٹامینا بالونگن ریفائنری میں آتشزدگی کے بعد پیر کے روز قریبی گاؤں کے پانچ سو افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
انڈونیشیا: پرٹامینا بالونگن ریفائنری میں آتشزدگی بالونگن گاؤں کے باشندوں کو دوسرے دو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام نے رہائشیوں کو آگ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
علاقے سے گزرتے ہوئے چار مقامی باشندوں کے آگ کی زد میں آنے سے جھلس جانے کے بعد انہیں علاج کے لئے اندرامایو ریزنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پرٹامینہ کے عہدے داروں کے مطابق فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن اُس وقت تیز بارش ہوئی، جب آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے۔
ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں دھماکے اور کالے دھوئیں آسمان میں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران پورے آسمان پر دھواں پھیلتا ہوا دکھائی دیا۔