اردو

urdu

ETV Bharat / international

قیدخانہ سے برآمد انسانی باقیات - قیدخانہ سے برآمد انسانی باقیات

جنوبی کوریا کے شہر گوانگزو کے ایک پرانے قیدخانہ سے برآمد ہوئی انسانی باقیات کا تعلق سال 1980میں حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران کی گئی کارروائی میں ہلاک ہوئے 250سے زیادہ لوگوں سے ہوسکتا ہے ۔پیر کےروز میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔

قیدخانہ سے برآمد انسانی باقیات
قیدخانہ سے برآمد انسانی باقیات

By

Published : Jan 27, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:34 AM IST

جنوبی کوریا کی یونہاپ خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ انسانی باقیات اس وقت برآمد ہوئی تھیں جب ایک سرکاری پروجیکٹ پر کام چل رہاتھا۔پہلے یہ اندازہ لگایاگیاتھا کہ یہ باقیات تقریبا 80لوگوں کی ہیں جن میں 41قیدی تھے ۔

اس کے بعد نیشنل فورنسک سروس نے اس پر کام کیااور تجزیہ کیا کہ ان انسانی باقیات کا تعلق جنرل چون ڈوہوان کی قیادت والی فوجی حکومت کے خلاف گوانگزو کے لوگوں کے احتجاج کے دوران سال 1980میں لاپتہ ہوئے لوگوں سے ہوسکتا ہے ۔

ایجنسی کے مطابق نیشنل فورنسک سروس کا منصوبہ فروری کے اوائل تک ان باقیات کی شناخت مکمل کرنے کی ہے جس کے بعد حقائق کے بارے میں بتایاجائیگا ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details