متعدد امریکی سیاستداں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس کاروائی کی مذمت کی ہے۔ جن میں سرفہرست امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ہیں۔
نینسی پلیوسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کاروائی سے قبل ارکان پارلیمان سے اس مسئلہ پر کوئی مشورہ نہیں لیا اور انہوں نے وہ کاروائی خود ہی فیصلہ لے کر انجام دی۔
جس کے بعد امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آگاہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کو روکنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرقیادت سینیٹ میں ووٹنگ ہوگی۔