برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیاہے۔ ڈوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی حالت بہت خراب ہے اور ڈاکٹرز کے مشورہ کے بعد انہیں آئی سی یو میں شریک کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ برطانوی وزیراعظم جلد روبہ صحت ہوجائیں گے۔