ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز اخبار ایپل ڈیلی کے دفاتر پر جمعرات کو تقریباً 500 پولیس اہلکاروں نے چھاپا مارا کیونکہ اس طرح کے الزام لگائے گئے ہیں کہ اخبار کی رپورٹوں نے قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
بی بی سی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایڈیٹر ان چیف اور چار دیگر افسران کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے تین کمپنیوں ایپل ڈیلی لیمیٹڈ، ایپل ڈیلی پرنٹنگ لیمیٹڈ اور اے ڈی انٹرنیٹ لیمیٹڈ کی ملکیت والی 180 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر کی پراپرٹی کو ضبط کرلیا ہے۔
اخبار کے مالک اور مشہور میڈیا صنعتکار جمی لائی پہلے سی ہی کئی الزامات میں جیل میں بندہیں۔ ایپل ڈیلی کو بنیادی طورپر چینی قیادت کے نقاد کے طورپرجانا جاتا ہے۔