ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ افغانستان میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا انتظام و انصرام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔ کل میں امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ جیمز آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کروں گا۔مسٹر آقار نے دارالحکومت انقرہ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان ''ایشیاء کا دل ''اور نہایت اہم حیثیت کا حامل ملک ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کے فیصلوں کے دائرہ کار میں 2002 میں فرائض کے آغاز سے لے کر اب تک نیٹو بین الاقوامی سلامتی معاون فورسز کے لئے اور 2015 سے مصمّم تعاون مشن میں کردار ادا کر رہا ہے۔ حالِ حاضر میں ترک مسلح فورسز کابل تعلیمی تعاون و مشاورت ہیڈ کوارٹر میں فرائض ادا کر رہی ہیں۔
وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ حامد کرزئی انٹرنیشل ائیر پورٹ کا انتظام و انصرام اور اس کی سکیورٹی افغان عوام کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس معاملے میں ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کو ہم دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کیسے حل کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں ہم کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔