ملیشیا نے تقریبا تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد بدھ کے روز تقریبا تمام معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
ملائشین اب گھریلو تعطیلات کے لئے سفر کر سکتے ہیں، اپنے بالوں کو کٹوا سکتے ہیں اور بازاروں میں بھی جاسکتے ہیں، ساتھ ہی اسکولز اور مذہبی سرگرمیاں رفتہ رفتہ دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔
ملیشیائی حکومت کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر تک ملک میں صحتیابی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ ساتھ ہی آگاہ کیا ہے کہ اگر انفیکشن میں دوبارہ اضافہ ہوا تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔
بال کاٹنے اور کٹوالے کی یہ تصویر برسوں بعد دلچسپی کا سبب ہو گی صحتیابی کی مدت کے دوران یہاں کے نائٹ کلبز، پبز، کراوکی ، تھیم پارکس اور ریفلوکسولوجی مراکز بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی فٹ بال وغیرہ جیسے اجتماع والے کھیلوں پر بھی پابندی رہے گی۔
واضح رہے کہ ملائشیا میں 8،336 کورونا کے کیسز ہیں اور 117 اموات کا اندراج ہوا ہے۔