اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: حافظ سعید سمیت متعدد رہنماؤں پر شکنجہ سخت - Hafiz Saeed

پاکستان میں واقع شدت پسند تنظیم جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید اور نائب امیر عبدالرحمان مکی سمیت تنظیم کے 13 اعلی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون 1997کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے خطیر رقم دستیاب کرانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں 24سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں۔

پاکستان: حافظ سعید سمیت متعدد رہنماؤں پر شکنجہ سخت

By

Published : Jul 4, 2019, 10:38 PM IST

پاکستانی اخبار 'ڈان' کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے پانچ شہروں میں یہ معاملات درج کئے ہیں۔ محکمہ کے مطابق جے یو ڈی الانفال ٹرسٹ، دعوۃ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ سمیت متعدد غیرقانونی تنظیموں اور ٹرسٹوں کے ذریعہ حاصل خطیر رقم کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے کیے جا رہا تھا۔

سی ٹی ڈی نے وسیع جانچ کے دوران جے یو ڈی اور اس کی اعلی قیادت سے تعلق ہونے کے الزا م میں ان غیرمنافع بخش تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ لوگ ان تنظیموں سے جمع کئے گئے پیسے سے کافی املاک بنانے اور ان کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی نے گزشتہ یکم اور دو جولائی کو جے یو ڈی کے اعلی رہنماؤں کے خلاف لاہور، گجرانوالہ، ملتان اور سرگردھا میں 23 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

جے یو ڈی کے مذکورہ دونوں رہنماؤں کے علاوہ ملک ظفر اقبال، عامر حمزہ، محمد یحیی عزیز، محمد نعیم، محسن بلال، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد داود، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ عبید، محمد علی اور عبدالغفار کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی، پنجاب کے ایک ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دہشت گردانہ کاموں کے لئے پیسہ حاصل کرنے کے لئے جے یو ڈی کی اعلی قیادت کے خلاف بڑے پیمانہ پر باضابطے کی جانچ شروع کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان تنظیموں کو'پوری طرح سے بے کار' بناکر حکومت نے ان کے خلاف وسیع اور ناقابل تبدیل سزا/قانونی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ایکشن اعلان کے تحت جنوری 2019میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی ہدایت کے مطابق جے یو ڈی، لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن (ایف آئی ایف) پر اقوام متحدہ کی لگائی گئی پابندیوں کے نفاذ کے سلسلہ میں ان تنظیموں اور قیادت کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کو ممنوعہ تنظیموں کی طرف سے املاک حاصل کرنے اور دہشت گردانہ کاموں کے لئے پیسہ دستیاب کرانے کے معاملہ میں ثبوت جمع کرنے میں کچھ مہینے کا وقت لگ گیا۔ ان تنظیموں سے متعلق املاک اور اداروں کو حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کو نافذ کرنے پر اثاثوں /غیر منافع بخش تنظیموں کو پہلے ہی حکومت نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان مشتبہ افراد نے دہشت گردی کی مالی مدد اور منی لانڈرنگ کے کئی جرائم کئے ہیں اور اس کے لئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details