رپورٹ کے مطابق اغوا کرنے کے بعد بھارتی بائی (24) کو زبردستی اسلام قبول کرواکر مسلم شخص سے اس کی شادی کرا دی گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی کی شادی حالہ شہر میں ایک ہندو شخص سے ہونے والی تھی لیکن اسی دوران کچھ حملہ آوروں نے منڈپ میں پہنچ کر اسے اغوا کرلیا۔ بھارتی کے باپ کشور داس نے کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی تبھی شاہ رخ گل نامی حملہ آور کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پولیس اہلکاروں کو لے کر آیا اور ان کی بیٹی کو دن دہاڑے اغوا کرلیا۔
بعد میں،بھارتی کا اسلام قبول کرنے کا دستاویز اور شاہ رخ کے ساتھ اس کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔