بھارت اور چین کے مابین کشیدگی کے درمیان بی جے پی کے رہنما رام مادھو نے جمعرات کو کہا کہ سرحد پر تشدد کو روکنا بھارتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ مزید نقصان سے گریز کیا جا سکے۔
رام مادھو نے نیو ایجنیس اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کا اعادہ کیا کہ 'ہمارے علاقے کے ہر ایک انچ کی حفاظت کی جائے گی'۔
چینی سامان کے بائیکاٹ کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ بھارت خودکفیل ہونے کے راستے پر ہے تاکہ غیر ملکی سامانوں پر ملک کا انحصار نہ رہے۔
بھارتی عوام کے ذریعہ چینی سامان کے بائیکاٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام میں بہت ناراضگی ہے اور ان کے جذبات کا وہ احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کُلی طور پر چینی در آمدات کو ختم کیے جانے بجائے درآمدات میں کمی کی بات کی، تاہم عوام کے بائیکاٹ کے جذبات کا احترام کرنے کی بات کہی ہے۔