اردو

urdu

ایوی ایشن صنعت عالمی معاشی سست روی کا شکار

عالمی معیشت کی سست روی ، سیاسی بے یقینی اور آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا بازی کی صنعت ایک چیلنجنگ مرحلے سے گزر رہی ہے۔

By

Published : Nov 25, 2019, 1:06 PM IST

Published : Nov 25, 2019, 1:06 PM IST

AAPA

ایسوسی ایشن آف ایشیاء پیسیفک ایئر لائن نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کی صنعت ایک چیلنجنگ مرحلے میں داخل گئی ہے جس میں اسٹریٹجک ترقی اور منافع کم ہونے کی وجہ سےہوا بازی انڈسٹری خسارہ کا شکار ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے 'اس کے باوجود بھی ایشیا پیسیفک مسلسل ان رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے ایوی ایشن صنعت میں کافی نمایاں کردار انجام دے رہی ہے'۔

ایشیا پیسی فک ایسویشین کے صدور کی 63ویں اجلاس کے دوران اے اے پی اے کے ڈائریکٹر جنرل اینڈریو ہرڈمن نے کہا 'کامیابی خود بخود ہمیں نہیں مل سکتی جب تک ایوی ایشن صنعت میں رکاوٹیں بنی رہیں گی'۔

انھوں نے کہا 'سبھی ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کے وہ اس صنعت کی ترقی پر نظر ثانی کریں اور مکمل طور پر اس صنعت میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو ختم کرئیں'۔

اے اے پی اے کی طرف سے اسمبلی میں کہا ' ایوی ایشن صنعت میں سبھی اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ کام کر کے اس پریشانی کا حل نکالنا ہو گا'۔

اے پی اے نے حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایوی ایشن کے اخراجات پر تقلید کی ضروریات کو استعمال کرنے سے باز رہے۔ اس نے حکومتوں، صنعت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ اعتماد اور شفافیت کی بنیاد پر تعمیر سائبر سیکیورٹی کے لئے عالمی اور علاقائی انداز اپنائے اور سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details